شہر قائد،گلے میں پھندا،لاش شہر کے معروف پل پر لٹکا دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو چکا ہے
کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکہ کے قریب لیاری ایکسپریس کے پل سے لٹکی لاش ملی ہے، پل سے لٹکی لاش ملنے پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کو گلے میں پھندا کر قتل کیے جانے کا شبہ ہے،حلیہ سے مقتول منشیات کا عادی معلوم ہوتا ہے،شبہ ہے کہ قتل منشیات کے عادی یا منشیات فروشوں میں جھگڑے کا نتیجہ ہے،مقتول کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے،لاش کو قانونی کارروائی ے لیئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا،
دوسری جانب رضویہ سوسائٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے قتل پولیس مقابلہ سمیت منشیات فروشی میں ملوث روپوش ملزم گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت عمر خان عرف گل خان ولد عصمت اللہ کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم سے دورانِ گرفتاری 1 کلو 140 گرام چرس اور نقد رقم برآمد ہوئی گرفتار ملزم قتل، پولیس مقابلے سمیت منشیات کے مقدمات میں مفرور اور کورٹ سے اشتہاری تھا ملزم تھانہ رضویہ سوسائٹی کے مقدمات 538/2021 دفعہ 302 ت پ اور 539/2021 دفعہ 553/324/34 ت پ میں مفرور تھا جبکہ گرفتار ملزم 30/2017 اور 05/2021 دفعہ 6/9B میں کورٹ سے اشتہاری اور روپوش تھا گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟
پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں