باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
چائنیز باشندے سے چیھنے گئے آٹھ لاکھ روپے، لیب ٹاپ، موبائل فون دیگر ضروری کاغذات برآمد کر لئے گئے،ڈی آئی جی ساؤتھ زون عرفان بلوچ کے خصوصی احکامات پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی شمائل ریاض ملک کی سربراہی میں تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے کامیاب کاروائی کی، چائنیز باشندے سے چوری کی گئی رقم، لیب ٹاپ، موبائل فون اور دیگر کاغذات ملزم کی نشاندھی پر برآمد کر کے چائنیز باشندے کے حوالے کر دیئے گئے ،مورخہ 2023-01-11 کو چائنیز باشندے مسٹر Gaoxiongiie نے کراچی کے علاقے سی ویو سے ایک سفید کرولا کار بطور ٹیکسی بک کی چائنیز باشندہ مذکورہ کار میں تھانہ ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے کے ساحل پر پہنچا اور سیر و تفریح کیلئے ساحل پر چلا گیا جبکہ ٹیکسی میں اپنا بیگ چھوڑ گیا بیگ میں چائنیز باشندے کے 1 لاکھ روپے نقد، ایک لیب ٹاپ، ایک موبائل فون، ایک پاسپورٹ، ویزا کارڈ اور چائنیز شناختی کارڈ موجود تھے جو کار کا نامعلوم ڈرائیور لے کر فرار ہوگیا تھا جبکہ ملزم نے چائنیز شہری کے کریڈٹ کارڈ کو استعمال کر کے 7 لاکھ روپے نکال لئے تھے واردات کا مقدمہ الزام نمبر 07/2023 بجرم دفعہ 379 ت پ نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں درج کیا گیا
تفتیشی ٹیم نے تکنیکی ذرائع کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم قادر بخش ولد باسط کو گرفتار کیا تھا ملزم کو چائنیز شہری نے عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران کامیابی سے شناخت کرلیا چائنیز شہری نے چوری کیا گیا تمام سامان اور نقد رقم کی برآمدگی اور حوالگی پر سندھ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور تعاون کو سراہا.
بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
بارڈر کراس کرنے اور ملک مخالف نعرے لگانے والے غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا
دوسری جانب ایس آئی یو، سی آئی اے کا بینکوں اور اے ٹی ایمز کیش ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اے ٹی ایمز کیش ڈکیتیوں میں ملوث تین ملزمان گرفتارکر لئے گئے،سی آئی اے نے مبینہ ٹاؤن اور گلستان جوہر سے تین اسٹریٹ کریملنز گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کامران منگی ولد محمد افغان ، عبدالرزاق ولد محمد اسماعیل ، محمد اکرم عرف اکرام ولد محمد رمضان کے طور پر ہوئی،گرفتار ملزمان بینکوں اور اے ٹی ایمز سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بینکوں،اے ٹی ایمز کیش کے علاوہ کئی دیگر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزم عبدالرزاق بینک کے اندر جاکر کیش لیکر نکلنے والے اشخاص کی نشاندھی کرتا ہے۔ملزمان نے رواں ماہ بھی سہراب گوٹھ اور گلشن اقبال میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور متعدد بار گرفتار ہور جیل جاچکے ہیں۔ملزم کامران منگی ڈکیتی کے مقدمات میں دو مرتبہ عدالتوں سے سزا یافتہ ہے۔ملزمان عبدالرزاق اور محمد اکرم عرف اکرام نے صوبہ پنجاب میں وارداتوں اور گرفتاری کا انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ 03 عدد پسٹلز برآمد۔ ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔