کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ

0
99
rain karachi

کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بارش کی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسد اللہ خان نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے میئر کراچی کی ہدایت کے مطابق بارش سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔انجینئر اسد اللہ خان نے بتایا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے پاس کل 55 سکشن مشینیں ہیں اور آج رات تمام بڑی سڑکوں اور شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف مقامات پر سکشن مشینیں لگائی جائیں گی۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے مزید کہا کہ ورکشاپ ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر شفقت حسین متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئرز کے ساتھ مل کر تمام گاڑیوں کی نگرانی کریں گے اور ڈیزل کی وافر مقدار میں سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کو فراہم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوقع بارش کے پیش نظر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا تمام عملہ بالخصوص سیوریج آپریشن کا عملہ ہائی الرٹ پر ہے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے انجینئرنگ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Leave a reply