کراچی میں آج بھی درجہ حرارت 40ڈگڑی تک جانے کا امکان
کراچی میں سورج نے آنکھیں دکھانی شروع کردیں، شہرقائد میں آج بھی درجہ حرارت 40ڈگڑی تک جانے کا امکان ہےجبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 4روز مزید گرم ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی بڑھنے کو ہے، شہر قائد میں سمندری ہواؤں نے منہ موڑ لیا محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 اپریل تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، شہر قائد کا پارہ بھی 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوئے گا، 5اپریل تک موسم شدید گرم رہے گا، کراچی کی گرم ہواؤں نے بھی شہریوں کو چکرا کے رکھ دیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے اور گرم ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ موسم خشک رہنے کی بھی پیشگوئی کردی۔