کراچی بارشیں، شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں اور کھمبوں سے دور رہیں، کے الیکٹرک
کراچی میں بارش کے باعث متاثرہ علاقوں میں سے بیشترعلاقے بحال کر دیئے گئے ہیں،
کراچی بارشیں، شہر کو نئے نظام کی ضرورت، آرمی چیف اپنا کردار ادا کریں، مصطفیٰ کمال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک کاعملہ مقامی فالٹ کی درستگی کے لیے 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود ہے، شہریوں کو برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتنے اور کھمبوں اور تاروں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کےپیش نظرفوری طورپر118کال سینٹرپراطلاع دیں، واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے آج بھی بارش کی پیشن گوئی کی گئی تھی اور آج تیسرے دن بھی بارش ہوئی ہے،
کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، بفر زون، لسبیلہ، گرو مندر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ، بلدیہ ٹاؤن، شیر شاہ، لیاری، لی مارکیٹ، جونا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، کھارادر، میٹھا در، ٹاور اور کیماڑی سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے،
بارش کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے،