کراچی میں ٹوٹی سڑکوں اور جگہ جگہ غلاظت کیخلاف شہریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ
کراچی میں ٹوٹی ہوئی سڑکوں، بارشوں کا پانی کھڑا ہونے اور غلاظت سے بیماریاں پھیلنے کے خلاف شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیو کراچی کے رہائشی لوگوں نے زبردست احتجاجی مظآہرہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کی نااہلی کیخلاف سخت احتجاج کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریریں درج تھیں کہ ٹوٹی سڑکیں ٹھیک کرو، وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے کچرے کے ڈھیر اٹھائے جائیں اور وبائی امراض سے سپرے کیا جائے،
مظاہرین کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی، واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ابھی تک کئی علاقوں سے پانی نہیں نکل سکا ہے جس کی وجہ سے غلاظت کے ڈھیر جگہ جگہ نظر آتے ہیں اور وبائی امراض پھیل رہی ہیں، کراچی کے شہریوں نے اس صورتحال کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے،