شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار
شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے
کاروائی کے دوران سی ٹی ڈی سندھ نے نورس چورنگی کے قریب سے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد قتل اقدام قتل میں مطلوب تھے ملزمان کی شناخت انس زاہد اور دانیال علی کے طور پر ہوئی، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے گزشتہ دنوں گلبہار کے علاقے میں بلڈر کاشف عرف للو کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھاواردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی چلتی رہی ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ گلبہار تھانے میں درج ہے،دونوں ملزمان کو گرفتاری کے بعد باقاعدہ کارروائی کے لئے گلبہار تھانے کے حوالے کیا جا رہا ہے،
چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،
کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،
پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ
کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور
قبل ازیں گزشتہ شب سی ٹی ڈی نے بلوچستان میں بھی کاروائی کی تھی جس میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا تھا، ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دشت کے علاقے اسپلینجی میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق اپریل میں سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، ہلاک دہشت گرد بلوچستان میں تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں نے پولیس اور لیویز اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔