کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روشنیوں کے شہرکراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جو گھر سے ڈیوٹی کے لئے اورنگی ٹاون تھانے آ رہے تھے. ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاون میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اللہ دتہ اور احمد علی زخمی ہوئے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے .ایس ایس پی ویسٹ کا مزید کہبنا ہے کہ دونوں اہلکار سندھ ریزرو پولیس کے اہلکار تھے اور مومن آباد کے تھانے میں تعینات تھے. جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول ملے ہیں ، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے ، اس حوالہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں .

Shares: