شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے سات افراد ہلاک، 100 سے زیادہ متاثرہوئے ہیں.
کراچی کسٹم ہاؤس کے ملازمین بھی متاثر لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہےچار افراد بے ہوش ہو گئے جس کے بعد کسٹم ہاؤس کو بند کردیا گیا۔ ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پر خوف و حراس کا راج، بندرگاہ پر بھی کام روک دیا گیا.
کسٹم ہاؤس میں بے ہوش ہونے والے ملازمین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
ترجمان کسٹم ہاؤس کے مطابق آج صبح جب کسٹم ہاؤس کے ملازمین دفتر پہنچے تو انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی اسی دوران کئی ملازمین کو الٹیاں ہوئیں جبکہ چار ملازمین بے ہوش ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد کسٹم ہاؤس سے اسٹاف کو فوری باہر نکالنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ عمارت کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے
متاثرہ افراد کو سانس لینے میں دشواری اور پیٹ میں درد کی شکایت ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ پورٹ پر کوئی ایسا جہاز نہیں لگا جس سے زہریلی گیس کی بو پھیلی ہو۔
کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس اخراج سے 7 افراد کے جاں بحق ہونے اور درجنوں متاثر ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں اعلیٰ پولیس حکام نے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گیس، کیمیکلز اور پیٹرولیم پروڈکٹس کی ترسیل فوری طور پر محدود کی جائے، کمپنیوں سے زود اثر نہ ہونے کی گارنٹی بھی لی جائے۔
اعلیٰ پولیس حکام نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ کمپنیوں سے سرٹیفکیٹ اور گارنٹی لیے بغیر کسی کنٹینر کی نقل و حرکت نہ کی جائے ،اصل صورت حال کا پتا لگنے تک کنٹینرز کو کیماڑی تک ہی محدود رکھا جائے، ہو سکتا ہے زود اثر گیس کے مزید کنٹینرز ابھی بھی موجود ہوں، ایسٹ اور ویسٹ ہارف کو بھی مکمل طور پر سرچ کیا جائے، سلنڈر اور کیپسول کے شکل والے کنٹینرز کو بالخصوص چیک کیا جائے۔
ایس ایچ او جیکسن ملک عادل کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی ہے،