وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں بغیر ویکسین کورونا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔
سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وبا پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی مجموعی صورت حال اور ویکسینیشن کے عمل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لیا، انہوں نے متعلقہ شخص کے خلاف آئی جی پولیس اور وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا کے خلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی ہدایت دی کہ اب جو ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اس کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دیں۔