کراچی، کورونا کیسز کی شرح تقریباً 25 فیصد

کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح24 اعشاریہ 89 فیصد ریکارڈ ہوئی، ایک دن میں 2 ہزار 99 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 8 ہزار 434 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، 2 ہزار 99 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 37 فیصد رہی، حیدرآباد میں 1ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے، 144 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

دیگراضلاع میں کورونا مثبت کی شرح 4 اعشاریہ دس فیصد رہی، سندھ کے دیگر اضلاع میں 9 ہزار 462 ٹیسٹ میں 388 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مجموعی طور پر 20 ہزار 429 ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 672 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 44 افراد انتقال کرگئے۔

Comments are closed.