کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی اور مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کرگئی ، ایک دن میں 2902 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں روزانہ کوویڈ 19 کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، وفاقی وزارت صحت حکام نے بتایا کہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد ہوگئی۔
صحت حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ روز 7232 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2902 کورونا کیسز سامنے آئے۔
ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین یومیہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 13.98 فیصد رہی۔