کراچی میں میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی امتحان سے قبل ہی سوشل میڈیا پر

نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آگیا اور دفعہ 144 کے باوجود طلبا نقل کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کے تحت آج سے نویں جماعت کے پرچوں کا آغاز ہوگیا تاہم سندھ میں امتحانات کے نام پر مذاق جاری ہے اور میٹرک انتظامیہ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہے۔

سندھ میں میٹرک کے بعد آج نویں جماعت سائنس گروپ کے ریاضی کا پرچے لیا جارہا ہے، امتحانات کے دوران کراچی میں دفعہ ایک سوچوالیس بھی کام نہ آئی اور میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پرچہ بھی امتحان شروع ہونے سے آدھاگھنٹہ قبل ہی سوشل میڈیا پر آگیا۔

دوسری جانب اندرون سندھ میں نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا، جس کے بعد نقل مافیاواٹس ایپ سے ہی جواب بھیجتے رہے اور سوشل میڈیا سے جواب طلبا چھاپتے رہے۔

نوشہروفیروزمیں بھی دفعہ ایک سوچوالیس کے باوجود طلبا نے خوب نقل کی جبکہ میرپور خاص تعلیمی بورڈکےزیر اہتمام نویں جماعت کےفزکس کے پرچے میں نقل مافیا نےآدھےگھنٹے میں حل شدہ پرچہ امتحانی مراکزمیں پہنچا دیے اور دفعہ 144نافظ ہونےکےباوجود فوٹواسٹیٹ کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔

یاد رہے محکمہ داخلہ سندھ نےامتحانی مراکز اوربورڈکےدفاترمیں دفعہ144 نافذ کردی ہے اور امتحانی مراکزمیں غیرمتعلقہ افرادکاداخلہ ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی مراکزمیں موبائل فون لےجانےپربھی پابندی ہوگی جبکہ امتحانی مراکزکےقریب فوٹواسٹیٹ کی دکانیں کھولنےپربھی پابندی ہے۔

خیال رہے رواں برس صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جارہے ہیں ، نہم سائنس اور جنرل گروپ کے طلبہ 4 پیپر دیں گے جبکہ نویں جماعت کے طلبا نیو اسکیم آف اسٹڈیز کے مطابق پرچے دیں گے۔

Comments are closed.