کراچی میں شہریوں کو جعلی ڈالر بیچنے والا گروہ پکڑا گیا

0
74

شہر قائد میں شہریوں کو جعلی ڈالر بیچنے والا گروہ پکڑا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈالر فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے 2لاکھ 80 ہزار منافع کے چکر میں شہری کو 50 لاکھ روپے کا چونا لگایا۔

پولیس نے مقدمہ فراڈ ، جان سے مارنےکی دھمکی اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہا کہ مدعی فہد اسلام کے مطابق وہ عراق میں کام کرتاہے، شہری گلشن حدید میں ہیئرڈریسرکی دکان پر گیا توملزم نے آفر دی، کہا گیا اس کے دوست سستے ڈالرز فروخت کررہے ہیں۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ پہلی ملاقات میں مدعی کو 2 اصل 50 ڈالر کے نوٹ دیئے گئے، 50لاکھ کے عوض 30 ہزار ڈالرز دینے کا لالچ دیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ فہد اسلام کو ڈیل میں2 لاکھ 80 ہزارمنافع کا بتایا گیا، ڈیل کرتے وقت جعلی 50 ڈالر کے 3پیکٹ دیئےگئے تاہم گشت پر مامور پولیس موبائل کو دیکھ کر مدعی نے شور مچادیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس دیکھ کرملزم ،خاتون اور ڈرائیور رقم لے کربھاگ گئے جبکہ ڈیل کرنیوالےنائی رجب اورمحبوب کوگرفتار کرلیا ، مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

Leave a reply