کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح اضافہ

0
21

شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں اور رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں وارداتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 4 ماہ میں 6760 افراد کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا اور سال 2020 میں یہ تعداد 5187 رہی جب کہ رواں سال میں اب تک 14202 موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں اور گزشتہ سال جنوری سے اپریل تک 9160 موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری ہوئی تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 431 شہریوں کو گاڑیوں سے محروم کردیا گیا اور گزشتہ سال ابتدائی چار ماہ میں 408 گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئیں، سال 2021 میں ایک بینک ڈکیتی بھی رپورٹ ہوئی جب کہ سال 2020 کے 4 ماہ میں کوئی بینک ڈکیتی رپورٹ نہیں کی گئی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ رمضان المبارک میں اب تک اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

Leave a reply