کراچی نے عید کی طویل تعطیلات مسترد کردیں

0
29

کراچی ہول سیلرز ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران کراچی نے عید کی طویل تعطیلات مسترد ک کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عید تعطیلات سے معیشت کاپہیہ رک جائیگا۔تفصیلات کے مطابق ہول سیلرز ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران کراچی نے عید کی طویل تعطیلات مسترد کردیں۔ چیئرمین کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم نے کہا ہے کہ تطویل عید تعطیلات سے معیشت کاپہیہ رک جائیگا، 9دن کے لاک ڈاون سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا، بینک بند ہونے سے امپورٹ اورایکسپورٹ رک جائے گی۔ عید تعطیلات 13سے 16مئی کی جائیں۔
صدر انجمن تاجران جاوید شمس نے کہا ہے کہ تاجربرادری 8تا 16 مئی کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے فوراًواپس لیاجائے، قبل از وقت لاک ڈاؤن کے اعلان سے مارکیٹوں میں رش کئی گنا بڑھ گیا۔ :وفاقی اورصوبائی حکومت کی غلط پالیسی کے باعث مارکیٹیوں میں ایس او پیز پامال ہونگے، حکومتی ناقص حکمت عملی کا خمیازہ تاجر اور عوام دونوں کو بھگتنا پڑے گا.

Leave a reply