کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جو کہا کر دکھایا ہمارے کہنے اور عمل میں زیر زبر کا فرق نہیں آیا،کل کے جلسے میں پاکستان کے مستقبل کی بات ہوگی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کوآپس میں جوڑنے کی بات کرتے ہیں ،کل کاجلسہ تاریخی ہوگا ،عوام کے نام پرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہورہی ہے ،آج ملک میں ہرطرف مایوسی ہے، پاک سرزمین پارٹی عوام کی ترجمانی کررہی ہے،پاک سرزمین پارٹی کل تن تنہا بغیر سرکاری وسائل جلسہ کرے گی،
مزار قائد کے سائے میں وطن سے ایفائے عہد کا تاریخی دن 8 نومبر باغ جناح کراچی میں عظیم الشان جلسہ کی تیاریاں۔۔؛؛؛@KamalPSP #PSPKarachiJalsa #PSP #MustafaKamal pic.twitter.com/cACv2P3z7M
— Pak Sarzameen Party (@PSPPakistan) November 6, 2020
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ آج جتنی مایوسی ہے پہلے پاکستان میں کبھی اتنی نہیں تھی، ملک کولوٹا جا رہا ہے،آج ہرطرف تباہی ہے ،حکمران حکومت بچانےاور اپوزیشن والے حکومت گرانے میں مصروف ہیں،جو جھوٹ بولتے ہیں انہیں یوٹرن لینا پڑتاہ ے،ہم نے آج تک یوٹرن نہیں لیا،کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا ہم نے جو لائحہ عمل دیا ہےوہ پاکستان کےفلاح وبہبودکا راستہ ہے ،کسی کو سرکاری خرچ پرنہیں لائیں گے،لوگ خود آئیں گے،مہنگائی اورتباہی سے لوگ تنگ ہیں
کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے
کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ
صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال
کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار
این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ بتائیں گے پاکستان کولوٹنے والا اوراس حال تک پہنچانے والا کون ہے کل کے جلسے میں پاکستان کے مستقبل کی بات ہوگی ،کراچی پاکستان کی معاشی اورسیاسی شہ رگ بھی ہے، کراچی میں بارش کےبعد گیارہ سو ارب کا لولی پاپ دیا گیا کل سے کراچی پاکستان کو لیڈ کرے گا،پونے تین ہزار ارب دینے والےکراچی کو پیکیج نہیں حق چاہیے ،کراچی خود پاکستان کو امداد اورپیکج دیتا ہے، کراچی ساڑھے 3 ہزارارب روپے پاکستان کو دیتا ہے
حکومت کو ڈھائی سال ہوگئے انکی الیکشن کمپین اب تک ختم نہیں ہوئی،مصطفیٰ کمال برس پڑے