کراچی،اڑان بھرنے کے 17 منٹ بعد جہاز کی دوبارہ لینڈنگ

0
31
pia

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پاکستان کی قومی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی سے کوئٹہ کے لئے اڑان بھری تو دوران پرواز طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو واپس اتار لیا گیا

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 آج صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوئی، پرواز کے اڑان بھرنے کے بعد پانچ منٹ بعد طیارہ پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا تو پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو طیارے کی واپسی کی اطلاع دی، پرواز کے اڑان کے 17 منٹ بعد طیارہ دوبارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا،

اس حوالہ سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز کی واپسی طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے ہوئی، لینڈنگ کے بعد طیارے کا معائنہ کیا گیا

پاکستان میں طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات نے بہت سے سوالات پیدا کردیئے ہیں ، یہ واقعات کیوں ہوتے ہیں اوران کا تدارک کیسے ممکن ہے، اس حوالےسے بھی بہت سے تجاویز سامنے آچکی ہیں ، اسی سلسے میں ایک تازہ رپوٹ منظرعام پرآئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی کے باعث بڑے ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اسی سلسلے میں ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے،جو تفصیلات جاری کی گئی ہیں ان کے مطابق جنوری سن 2018 سے مئی سن 2022 تک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساڑھے 4 سالوں میں ایئر پورٹ پر پرندے ٹکرانے کے 662 واقعات رونما ہوئے، ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز دونوں کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات لاہور ایئر پورٹ پرہوئے جہاں 198 واقعات رپورٹ کیے گئے، دوسرے نمبر پر کراچی ایئر پورٹ پر 192 واقعات رپورٹ ہوئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر 100 واقعات رپورٹ ہوئے۔

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

Leave a reply