ایئرپورٹ پولیس نے بیس لاکھ کا سونا تلاش کر کے کیا مسافر کے حوالے

0
39
crime

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ایئرپورٹ پولیس نے بیس لاکھ کا سونا ریکور کرلیا

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر کے بیگ میں 20 لاکھ روپے مالیت کا سونا تھا جو 20 روز سے گم تھا تا ہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بیگ ڈھونڈ لیا اور مسافر کے حوالے کر دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق لگیج بیلٹ سے سامان لینے کے دوران پورٹر نے ان کا زیورات سے بھرا بیگ غلطی سے کسی دوسرے مسافر کے سامان کی ٹرالی میں رکھ دیا کچھ دیر بعد بیگ غائب ہونے کا احساس ہونے پر مسافر نے سامان کی تلاش شروع کر دی مگر نا کام رہا ،ائیر لائن کوارٹر سول ایوی ایشن اور دیگر اداروں سے بھی مدد لی گئی مگر بیگ لے جانے والے مسافر کا پتہ نہ چل سکا۔

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

ایس ایچ او ائیرپورٹ انسپکٹر کلیم موسیٰ کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر محمد اسلم اپنی اہلیہ کے ہمراہ دبئی کے راستے پرواز ای کے 602 سے 10 مارچ کو کراچی پہنچے۔ دس مارچ کو اسلم نامی مسافر اپنی بیوی کے ہمراہ دبئی سے کراچی آئے تھے ایئر پورٹ پر انکا بیگ کھو گیا تھا ،متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی فری بیگ ہونے پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے انکی مدد نہیں کی ، اٹھائیس مارچ کو ایئر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کروایا تو پولیس نے تین دن میں بیگ ریکور کرلیا ، بیگ میں 20 لاکھ مالیت کے سونے کے زیوارت تھے ،شہری نے پولیس کا شکریہ ادا کیا،

Leave a reply