کراچی پولیس کی کاروائی، گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار
کراچی پولیس کی کاروائی، گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں
کورنگی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاٶن کیا، تھانہ عوامی کالونی پولیس نے بہترین کامیاب کارواٸی کرتے ہوئے انتہاٸی مطلوب مفرور بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون گرفتار کر لی، گرفتار منشیات فروش خاتون کورنگی مرتضٰی چوک گلشن لطیف کے علاقے میں عرصہ دراز سے منشیات کا اڈا چلارہی تھی, اور پولیس کو مطلوب تھی,گزشتہ ہفتہ میں عوامی کالونی پولیس نے منشیات فروش خاتون صوبیہ کلہوڑو کی بیٹی لالی, بہن نوری اور سپلاٸر زاہد سنجرانی کو منشیات سمیت گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے ۔ گرفتار خاتون منشیات فروش کے قبضہ سے منشیات ایک کلو 440 گرام چرس اور زرفروختگی کی نقدی رقم برآمد کی ۔
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
گرفتار منشیات فروش خاتون کی شناخت صوبیہ کلہوڑو کے نام سے ہوٸی, گرفتار خاتون ملزمہ کی آٸی آر بھی تھانہ عوامی کو موصول ہوٸی تھی ۔ گرفتار خاتون منشیات فروش عادی پیشہ مجرم ہے اور منشیات سپلاٸی کے درجنوں مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہے ۔ گرفتار منشیات فروش خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلیے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس