باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
فیڈرل بی ایریا بلاک 22 میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، 2 طرفہ فائرنگ میں ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی بھی گرفتار کر لیا گیا، پولیس مقابلہ ایف بی ایریا بلاک 22 کالی ٹبی والی گلی میں ہوا ، ترجمان پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس ملازمان نے دوران گشت ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا
پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،
پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ
زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو
پرویز الہی کی گرفتاری کی ویڈیو
ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ مزید 1 ساتھی بھی گرفتار کر لیا گیا گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبداللہ ولد گل شاہ جبکہ ساتھی گرفتار ملزم کی شناخت عصمت خان ولد بادشاہ خان کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضہ سے 1 عدد پستول 30 بور لوڈ میگزین 3 عدد راؤنڈ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ملزمان اور برآمدہ موٹرسائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال روانہ کیا اسلحہ اور موٹر سائیکل کو علاقہ پولیس نے قبضے میں لے لیا مزید انٹیروگیشن جاری ہے