مزید دیکھیں

مقبول

پوپ فرانسس انتقال کرگئے

روم: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس...

انتقام…کبھی نہیں، تحریر:نور فاطمہ

زندگی کا سفر سیدھا نہیں ہوتا۔ یہ اونچ نیچ،...

اراکین اسمبلی اے آئی بارے کچھ نہیں جانتے،ملک احمد خان

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا...

کراچی میں پولیس پر فائرنگ کرنیوالا گینگ کا سرغنہ نکلا

کراچی میں پولیس پر فائرنگ کرنیوالا گینگ کا سرغنہ نکلا،زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے، دوران تحقیقات اہم انکشافات سامنے آئے ہیں

شہر قائدکے علاقے کورنگی ، تھانہ زمان ٹاٶن پولیس گشت پر مامور تھی دو مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا, ملزمان نے پولیس موباٸل دیکھتے ہی پولیس پر فاٸرنگ شروع کردی اور فرار ہونے لگے ۔

دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مسلح ڈکیت ملزم کو (زخمی) حالت میں گرفتار کرلیا, جبکہ دوسرا ڈکیت ملزم پولیس پر فاٸرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا ۔ زمان ٹاٶن پولیس اور ملزمان کے درمیان فاٸرنگ کا تبادلہ بمقام کورنگی مہرالنسا ٕ ہسپتال نزد چکرا گوٹھ کے قریب پیش آیا ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ،دو چھینے ہوئے موباٸل فون اور چھینی ہوٸی رقم برآمد کی ۔ گرفتار (زخمی) ڈکیت ملزم کے قبضہ سے زیر استعمال چھینی ہوٸی موٹر ساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی ۔ گرفتار ملزم کی شناخت (زخمی) عبدالستار ولد غلام محمد کے نام سے ہوٸی, جبکہ مززم کے فرار ساتھی کا نام رحمان عرف مانی معلوم ہوا ۔ گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, فرار ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا, ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

ایک خاتون نے کیں 9 شادیاں، کسی بھی شوہر سے نہیں ہوئی تھی اسکی علیحدگی

دو شادیاں کرنیوالے پولیس اہلکار کے قاتل کون ؟ تہلکہ خیز انکشاف

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

پاکستان رینجرز کی شہر قائد میں کاروائی، ڈکیت گینگ گرفتار

گزشتہ رات زمان ٹاٶن پولیس پر حملہ کرنے والے ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ کی تفصیل اور گرفتار زخمی ملزم کے انکشافات سامنے آئے ہیں ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار زخمی ملزم سے کورنگی, ملیر, ساٶتھ, کیماڑی اور ویسٹ کے علاقوں میں دیگر ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔گرفتار زخمی ملزم عبدالستار نے اپنے مفرور ساتھی کے ہمراہ مورخہ 04-10-2022 کو کورنگی کے ایریا مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات کی تھی جس کی CCTV فوٹیجز بھی موجود ہیں ۔ واردات کے دوران مسلح ملزمان نے میڈیکل اسٹور پر کھڑے شہریوں کو بھی نہیں بخشا اور نقدی رقم موباٸل فون وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ مزید گرفتار زخمی ملزم سے انکشاف ہوا کہ ملزم اپنے مفرور ساتھی کے ہمراہ رات کے اندھیرے میں شہریوں, میڈیکل اسٹور اور منی مارٹ وغیرہ پر ڈکیتی کی واردات کرتا تھا ۔ گزشتہ رات بھی ملزمان مشکوک حالت میں واردات کی نیت سے موٹرساٸیکل پر سوار تھے, پولیس کے روکنے پر ملزمان نے پولیس پر فاٸرنگ کی اور فرار ہونے لگے ۔دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا, زخمی ملزم کا علاج کے بعد فنگر پرنٹ چیک کیا تو معلوم ہوا ملزم عادی پیشہ مجرم ہے ۔گرفتار ملزم درجنوں بار ڈکیتی چوری , اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan