کراچی میں ڈینگی وائرس سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جس کے بعد بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق کراچی کے ضلع وسطی سے تھا۔
باغی ٹی وی : محکمہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس سے 254 افراد متاثر ہوئے جس نے رواں ماہ مریضوں کی تعداد 5245 جبکہ رواں سال 7452 تک پہنچا دی ہے-
نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب،اسپتال منتقل
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی کی رہائشی خاتون نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
سندھ کے دیگر اضلاع سے رواں ماہ 971 جبکہ رواں سال 1333کیسز سامنے آئے۔ مجموعی طور پر سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے 34 ہلاکتیں ہوئی ہیں 33کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا حیدرآباد سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 5 ہزار 245 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد رواں سال اب تک ریکارڈ کیے جانے والے ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 452 تک پہنچ گئی ہے۔
روجھان:واپڈا نے وزیراعظم کے 2 ماہ بل معاف کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا،سیلاب متاثرین سے بھاری بلوں…
پنجاب میں 373 افراد میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے 192 افراد کا تعلق لاہور اور 101 کا راولپنڈی سے ہے اسلام آباد میں 81 نئے افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں 392 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ،جس کے بعد رواں سال خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز کی تعداد 7 ہزار 350 ہوگئی ہے-
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے 175کیسز سامنے آئے، دوسری جانب مردان 95،خیبر55اور ہری پور سے ڈینگی کے 14کیسز رپورٹ ہیں-
بلاول کا عالمی وقار دیکھ کرعمران خان تڑپ رہے ہیں، شازیہ مری
ملک کے بیشتر شہروں میں دواؤں کی فراہمی اور قیمتیں معمول پرنہ آ سکیں، لاہور کے بازاروں میں بخار کی دوا کے بعد کینسر اور دیگر کئی بیماریوں کی دواؤں کی بھی کمی ہو گئی ہے جبکہ کراچی میں بخار، جسم میں درد اور ملیریا سمیت متعدد بیماریوں کی دوائیں نایاب ہو گئی ہیں۔