کراچی، صدر میں گولیاں چل گئیں، چینی باشندے کی ہوئی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
کراچی کے علاقے صدر میں فائرنگ سے غیر ملکی ہلاک ہو گیا ہے، صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ہلاک شخص غیر ملکی چینی باشندہ نکلا .فائرنگ ڈینٹل کلینک پر کی گئی، واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعہ میں خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ،ہلاک وزخمی ہونے والوں کی شناخت ہلاک شخص)رونلڈ رائمنڈ چاؤ ولد جارج چاؤعمر32سال(زخمی شخص)ریچڈ ہو عمر 45سال(زخمی خاتون)مارگریڈ ہو عمر 40سال کے طور پر ہوئی ہے،
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، ملزمان نے چینی باشندے کو ٹارگٹ کیوں کیا اس پر بھی تحقیقات کریں گے، ایس ایس پی ساؤتھ موقع پر پہنچے،انکا کہنا تھا کہ پولیس کو کلینک سے نائن ایم ایم کے 7 خول ملے ہیں ، تھانہ پریڈی کی حدود میں ہونے والے واقعہ میں ایک خاتون سمیت دو غیر ملکی باشندے زخمی بھی ہوئے ہیں،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں غیرملکی باشندے کے قتل کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں،
کراچی میں چینی باشندے کا قتل، وزیر داخلہ کا نوٹس، رپورٹ طلب
کراچی میں کلینک پرفائرنگ،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے نوٹس لے لیا وزیرداخلہ نے فائرنگ کے واقعے میں چینی باشندے کی ہلاکت کی پرزورمذمت کی وزیر داخلہ نے چیف سیکریٹری سندھ سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان کوجلد سے جلد گرفتارکیا جائے،چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد