پاکستان رینجرز کی شہر قائد میں کاروائی، ڈکیت گینگ گرفتار

0
47
پاکستان رینجرز کی شہر قائد میں کاروائی، ڈکیت گینگ گرفتار

پاکستان رینجرز کی شہر قائد میں کاروائی، ڈکیت گینگ گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور حسین ہزارہ گوٹھ سے ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان سکندر علی عرف سکو (سرغنہ)، محمد رفیق عرف گوشو گوپانگ اور امجد علی دائیو کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم مبلغ ایک لاکھ روپے، 2 عدد آٹو رکشہ اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی سہراب گوٹھ میں واقع پنجاب بس اڈا، الآصف اسکوائر، واٹر پمپ چورنگی، صدر، شاہراہ فیصل اور دوسرے علاقوں میں مسافروں کو اپنے رکشوں میں بٹھا کر نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ابتک تقریباً 45 سے 50 لاکھ روپے کی رقم اورمسروقہ سامان مسافروں سے لوٹ چکے ہیں۔

گرفتار ملزمان کوبمعہ رکشہ، موٹر سائیکل، نقدی اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

ایک خاتون نے کیں 9 شادیاں، کسی بھی شوہر سے نہیں ہوئی تھی اسکی علیحدگی

دو شادیاں کرنیوالے پولیس اہلکار کے قاتل کون ؟ تہلکہ خیز انکشاف

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

دوسری جانب شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری ہے اے وی ایل سی کی ماہ ستمبر کے دوران بہترین کارکردگی سامنے آئی ہے،اے وی ایل سی نے گذشتہ نو ما ہ کے دوران 212 گروپ گرفتار کئے۔گذشتہ نو ما ہ کے دوران مو ٹر سائیکل اور کاریں چوری چھیننے کی وارداتوں میں بتد ریج کمی آنا شروع ہو ئی ہے۔گذشتہ نو ما ہ کے دوران 212 گروپوں کا قلع قمع کر تے ہو ئے 4211 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ انیس پو لیس مقابلوں میں چوبیس ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا اور پانچ ملزمان دوران مقا بلہ مارے گئے اب تک نو ما ہ میں 3015 مو ٹر سائیکلیں اور 462 کا ریں بر آمد کی گئیں۔

Leave a reply