کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں فنی خرابی، اسد عمر بھی سوار تھے

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں فنی خرابی، وفاقی وزیر اسد عمر بھی سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کراچی سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد جارہے تھے کہ طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ 502 میں روانگی کے چالیس منٹ کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ ائیربس 330 میں وفاقی وزیر اسد عمر سمیت 120 سے زائد مسافر سوار تھے۔سیرین ائیرلائن کے کراچی سے اسلام آباد جانے والے طیارے میں تکنیکی خرابی پر پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال دی۔طیارہ دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔