کراچی: پاکستان کی معیشت کے لیے اچھا دن ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج 131 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 32 ہزار 715 پوائنٹس پر بند ہوئی۔آج کا دن کاروبارکے حوالے سے اچھا رہا کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 584 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم ابتدا میں ہی 100 انڈیکس میں 172 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 32 ہزار 756 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔
بزنس رپورٹر کے مطابق کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا، اسٹاک مارکیٹ میں 129 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 32 ہزار 455 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 79,621,900 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,337,458,87 6 بنتی ہے۔
ایک طرف پاکستانی معیشت تو سنبھلنے لگی لیکن دوسری طرف سونے کی قیمیتں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں. آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 83900 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 514 روپے اضافے سے 71914 روپے کا ہوگیا ہے۔ آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق عالمی بازار میں سونا ایک ڈالر اضافے سے 1426 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے