کراچی تاجر الائنس کا سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت اعلان

0
44

کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے سندھ حکومت کے دو دن کاروبار بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیئے رش کم کرنے کی ضرورت ہے اور اگر بروقت اہم فیصلے نہ کیے گئے تو معاشی سرگرمیوں کو مکمل طور پر بند کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ زیادہ مشکل فیصلہ اور معاملہ ہے، اگر ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بند رہتی ہیں تو باقی کے پانچ دن احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کیا جاسکتا ہے جس سے معاشی مسائل بھی نہیں ہوں گے اور کرونا کے پھیلاؤ کو بھی روکنے میں مدد ملے گی۔ اس وقت ہمیں ایک باشعور اور سنجیدہ قوم ہونے کا مظاہر ہ کرنا پڑے گا کرونا وائرس ایک ایسی وبا ہے جس کا واحد حل ہے کہ لوگوں سے ملنا ملانا کم کردیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ، ماسک کا استعمال کریں اور بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور نہ ہی رش والی جگہوں پر جائیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ کرونا کے ساتھ ساتھ ہیٹ اسٹروک بھی ہے اور شدید گرمی کے اس موسم میں لوگ گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلیں۔ ہیں ، کرونا وائرس کی یہ لہر زیادہ خطرناک ہے اور ہمیں اس میں زیادہ احتیاط کی بھی ضرورت ہے۔

Leave a reply