باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے لانڈھی میں الکرم ٹیکسٹائل میں ملازمین پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے
ملازمین پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص لائن میں کھڑے مزدوروں پر تشدد کر رہا ہے، تھپڑ مار رہا ہے، سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ تشدد کرنے والا مختیار نامی بندہ ہے، تشدد کس بات پر کیا گیا وجہ سے سامنے نہیں آ سکی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،صارفین نے تشدد کرنے والے شخص کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،
یہ الکرم ٹیکسٹائل کا بدمعاش ایڈمن مینیجر کیپٹن مختیار احمد ہے ؛؛
جس نے گارڈز کے ساتھہ مزدورون کو تشدد کا نشانہ بنایا ؛
وزیر محنت سعید غنی
اور محنت کش عوام کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل مین لائی جائے ؛؛@SaeedGhani1 pic.twitter.com/tbQBk42fD0— Asif Ahmadani (@AsifAhmadani9) June 24, 2023
الکرم ٹیکسٹائل ملز کے ایڈمن کیپٹن ریٹائرڈ مختیار نے اپنی کمپنی کے ورکرز پر تشدد کیا، مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے وزیر محنت سندھ سعید غنی واقعہ کا نوٹس لیں، تشدد کے واقعہ کے بعد لانڈھی میں الکرم کے سامنے شہریوں نے بھی احتجاج بھی کیا اور مختیار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا،شہریوں کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور جرم دار کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار