کراچی:پولیس حراست میں قتل نوجوان کے لواحقین کو 32 سال بعد انصاف مل گیا

0
87

کراچی:پولیس حراست میں قتل نوجوان کے لواحقین کو 32 سال بعد انصاف مل گیاذرائع کے مطابق پولیس نے چوبیس سالہ شکیل کو کھوڑی گارڈن سے اٹھانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

32 سال بعد مقتول کے لواحقین کو عدالتی حکم پر ہرجانے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔عدالتی حکم پرمقتول شکیل کے لواحقین کو2 کروڑ 80 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔شکیل کو 1990میں سی آئی اے سینٹرمیں تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔جوڈیشل انکوائری میں پولیس کو24 سالہ شکیل کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو قتل کردیا

ادھر کراچی میں ایک اور واقعہ میں ہندو تاجر کی دوکان میں ڈکیتی کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کوئٹہ نے دو ماہ قبل ہندو تاجر کی دوکان میں ڈکیتی کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی:دورانِ ڈکیتی دکاندار جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل تھانہ سٹی کی حدود میں ہندو تاجر کے میڈیکل میں نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر سات لاکھ روپیہ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ سی آئی اے نے ڈکیتی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان سے اسلحہ وایمونیشن موبائل فونز نقدی برآمد کیے گئے ہیں۔

شیخ عابد حسین کےصاحبزادے اکبرمحمود کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یوسف، نصیب اللہ ، اسداللہ،کامل خان ،محمداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان تھانہ بروری اور تھانہ انڈسٹریل کی حدود میں موٹر سائیکلیں جھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Leave a reply