کراچی:دورانِ ڈکیتی دکاندار جاں بحق

0
89

کراچی: بفرزون میں رقم لوٹنے کی واردات کے دوران دکاندارجاں بحق ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق مقتول دکاندار اپنے کزن کے ہمراہ بینک سے 10 لاکھ روپے نکلوا کر واپس جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے رقم چھینے کے دوران موٹر سائیکل پر لات دے ماردی جس سے مقتول اوراس کا کزن گر گئے۔

اسی دوران مقتول کا سرفٹ پاتھ پر جا لگا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، گرنے کے باعث محمد حنیف نامی دکاندار کے سر،منہ اورجڑے پرشدید چوٹیں آئی تھیں۔مسلح ملزمان ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ساڑھے 6 لاکھ روپے ملزمات کے ہاتھ نہ لگ سکے۔

پولیس نے دکاندار کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مقتول کی لاش تدفین کے لیے آبائی علاقے مانسہرہ روانہ کردی گئی۔

کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو؟ جسٹس اعجازالاحسن

واقعہ 17 اکتوبربروز پیر پیش آیا تھا مقتول محمد حنیف نے اپنے گاؤں سے 10 لاکھ روپے منگوائے تھے وہ رقم نکلوا کر واپس آرہا تھاکہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں وہ جان گنوا بیٹھا۔

 

ادھرایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین نے مشورہ دیا ہے کہ کراچی کے شہری لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے بچائے پرسکون رہیں، اور لٹیروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کنٹرول کرنے کے بجائے شہریوں کو لٹیروں کے ہاتھوں پرسکون ہوکر لٹنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ڈاکو نشہ کرکے نکلتے ہیں، شہری ان سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت نہ کریں بلکہ ان کی ہدایت پر عمل کیا کریں تاکہ نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

ایس ایس پی الطاف حسین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شہری لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے بجائے پرسکون رہیں، اور واردات کے دوران بدحواس نہ ہواکریں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ غیر تربیت یافتہ ڈاکو مزاحمت کے شک پر بھی گولی چلا دیتے ہیں، اس لئے جانی نقصان سے بچنے کیلئے شہری مزاحمت نہ کیا کریں۔

Comments are closed.