بیوی کو قتل کرکے لاش پانی کی ٹینکی میں چھپانے والا شوہر گرفتار

0
48

باٹا پور سے اغواء ہونے والی نیلم شہزادی کے اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا

نیلم شہزادی کو شوہر وہاب خان نے معمولی تلخ کلامی پر گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا،ملزم نے مقتولہ کو اپنی 6 ماہ کی بیٹی سمیت میرپور ملنے کے لیا بلایا تھا،ملزم نے بیوی کو قتل کر کے لاش ہوٹل میں پانی کی ٹینکی میں چھپا دی اور بیٹی کو لے کر لاہور آ گیا، انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور کے مطابق ملزم کے انکشاف پر میرپور ہوٹل سے مقتولہ کی لاش برآمد کر لی گئی ہے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف شواہد کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا،پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی،

قبل ازیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، نقب زنی میں ملوث 3 رکنی گروہ ہڈیارہ انویسٹی گیشن نے دھر لیا،گرفتار ملزمان میں دانیال عرف منا، سلیمان اور ابرار شامل ہیں، ملزمان سے 16 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ،طلائی زیورات نقدی، ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان گن پوائنٹ پر ہاؤس رابری و نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے ،ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف لیا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

Leave a reply