کراچی :پولیس میں نااہل لوگوں کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ عامتہ الناس کا کہنا ہےکہ کراچی میں جرائم کیسے کم ہوں گے؟ جب نااہل لوگ بھرتی ہوں گے۔ کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شہر قائد میں پولیس میں سپاہیوں کی اہلیت پر پورا نہ اترنے والے امیدواروں کو رشوت کے عوض بھرتیاں کی جاتی ہیں
شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں:جرائم پرقابونہیں پاسکتے:کراچی
اب تو یہ بھی باتیں زبان زدعام ہیں کہ کراچی پولیس میں بھرتی کےلیے ان نوجوانوں کے پاس دستاویزات ہوں یا نہ ہوں، تحریری امتحان پاس کرنے کی مطلوبہ اہلیت ہو یا نہ ہو۔ وہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں اس اعتماد کے ساتھ پہنچتے ہیں کہ ان کو پورا یقین ہوتا ہےکہ وہ واپسی پر پولیس میں بھرتی ہونے کا لیٹرلے کرآئیں گے ، خواہ ان کو لیٹر بھی پڑھنا نہ آتا ہو،بعض تو ایسے بھی ہیں جو کہ اپنا نام بھی صیح طور پر پڑھ نہیں سکتے
کراچی پولیس چیف کا عہدہ ایک مرتبہ پھر غلام نبی میمن کے حوالے کردیا گیا
ذرائع کے مطابق کراچی میں ایجنٹس کے ذریعے بھی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، خلاف ضابطہ بھرتیوں کے دھندے میں صرف مرد نہیں خواتین ایجنٹس بھی سرگرم ہیں، جن کے نزدیک تحریری امتحان میں ناکامی تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔
کراچی پولیس چیف نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیدیا
کراچی پولیس میں بھرتیوں کے نظام میں کرپشن صرف تحریری امتحان تک محدود نہیں ہے، بلکہ جسمانی ٹیسٹ میں ناکام امیدوار بھی فائل کو پہیئے لگا کر بھرتی ہورہے ہیں۔ ایسے امیدوار کو بھی کامیاب قرار دیا گیا جس کی ٹانگ میں حادثے کے بعد راڈ ڈلی ہوئی تھی۔