شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں:جرائم پرقابونہیں پاسکتے:کراچی پولیس چیف

0
203

کراچی :شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں:جرائم پرقابونہیں پاسکتے:کراچی پولیس چیف ہمت ہار گئے ،ادھر اطلاعات کے مطابق کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا۔

کراچی شہریوں کو راہ زنوں سے نجات دلانے کےلیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی نے سربراہی میں پولیس حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلی بار اجلاس سہراب گوٹھ تھانے میں ہوا جس میں حالیہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا جائزہ لیا گیا۔

کراچی پولیس چیف کا ایس ایچ اوز کو اسٹریٹ کرائم کیخلاف حکمت عملی بنانے اور ہائی وے پر ایس ایس یو پولیو موبائلز کا بھی استعمال کرنے کا حکم دیا۔

پولیس حکام نے اجلاس میں طے کیا اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ اور ویسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، ملیر اور سینٹر سمیت انویسٹی گیشن حکام سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

دوسری طرف کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے شہر قائد میں جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کر دیے۔

ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے شہر قائد میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے متعلق گفتگو کی۔عمران یعقوب منہاس کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کی نفری دُگنی بھی کر دیں تو بھی جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ شہر کو ڈیڑھ سے دو لاکھ کیمروں کی ضرورت ہے، جب تک شہر میں ہر جگہ کیمرے نہیں لگیں گے اس وقت تک جرائم کی شرح پر قابو نہیں پایا جا سکتا

Leave a reply