باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،

کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے کو بنایا گیا ہے ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی ایسٹ،ایس ایس پی اے وی سی سی بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،

دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے بم دھماکے کے حوالہ سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ ملے ہیں۔ دھماکے کی جگہ سے حملہ آور خاتون کے برقعے کے ٹکڑے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی حملے میں دھماکا خیزمواد ممکنہ طور پر یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا،جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے خاتون جامعہ کراچی کی طالبہ اور ہاسٹل میں ہی رہتی تھی اور خاتون نے ایجوکیشن میں ماسٹرزکیا اور ایم فل فرسٹ ائیر میں تھی

کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد جامعہ کے دروازے پر سخت سیکیورٹی تعینات ہے۔ رینجرز اہلکار یونیورسٹی آنے والے عملے کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ جامعہ کراچی میں بدھ کو تدریسی عمل معطل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی کراچی پولیس کے خدشات درست نکلے، کراچی یونیورسٹی وین پر حملہ خاتون نے کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کالعدم تنظیم کے پیغامات سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ،کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کراچی میں چینیوں پر فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ فدائی حملہ پہلی بلوچ خاتون فدائی شاری بلوچ عرف برمش نے سر انجام دیکر بلوچ مزاحمت میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت کی ہے اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتہائی قابل مذمت واقعےمیں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں

جامعہ کراچی ،گاڑی میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت چار جاں بحق

کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

Shares: