کراچی واقعے کے بعد دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

0
62

کراچی واقعے کے بعد دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت کردی گئی
اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا .اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر، ڈی آئی جی آپریشنز ،ڈی جی سیف سٹی،ایس ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس ایس پی ٹریفک، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، اے آئی جی سپیشل برانچ، اے آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل ایس پی اور زونل ایس پیز نے شرکت کی،

اجلاس میں کراچی میں پیش آنے والے ناجوشگوار واقعہ کے بعدوفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا گیا، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کا عمل شروع کیا جائے،

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ریڈزون میں سیکیورٹی انتہائی ہائی الرٹ رکھی جائے،ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے، اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو سخت رکھنے کی ہدایت جاری کی تمام ناکہ جات پر ڈیوٹی پر مامور عملہ ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا،تمام اہم سرکاری اور غیر سرکاری عمارات کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے،اے آئی جی سپیشل برانچ اسلام آباد میں غیر ضروری داخلی و خارجی راستوں کا سروے عمل میں لائیں،

مزید کہنا تھا کہ ایس ایس پی ٹریفک افسران و جوانوں سے دربار کا انعقاد کریں اور سیکیورٹی کے بارے میں ہدایات جاری کریں، شہریوں کے جان ومال کی حفاطت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں،پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں،سیکیورٹی معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

ترجمان اسلام آباد پولیس

Leave a reply