مزید دیکھیں

مقبول

کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی این اے 249 ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری ہے

مسلم لیگ ن نے پولنگ کے لیے اضافی وقت کی درخواست جمع کروا دی ہے،درخواست ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے اسلئے پولنگ کا وقت بڑھایا جائے امیدوار برائے حلقہ این اے 249 ڈاکٹر مفتاح اسماعیل صاحب نے ووٹ کاسٹ کر دیا ہے
@MumtaazAwan

دوسری جانب ضمنی الیکشن کے لئے حلقے میں گہما گہمی ہے، خواتین کی بڑی تعداد بھی ووٹ ڈالنے گھروں سے نکلی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق اعوان چیئرمین تنظیم الاعوان صوبہ سندھ اور تنظیم الاعوان یوتھ سندھ کے صدر نعیم اعوان نے PPP امیدوار قادر مندوخیل کے ہمراہ حلقہ این اے 249 پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر لگائے کیمپوں کا دورہ کیا

علاوہ ازیں این اے 249 کے علاقے بلدیہ کے پولنگ سٹیشن نمبر 225 میں انتخابی عملہ بلّے پر مہر لگوا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس افسران نے الیکشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے،اے ایس پی بلدیہ کیپٹن ر فیضان علی نے حکم دیا کہ میڈیا کو کوریج سے روکا جائے،پولیس نے میڈیا نمائندوں کو گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میں قائم پولنگ اسٹیشن میں کوریج سے روک دیا میڈیا کے افراد پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جاسکتے

این اے 249 ضمنی الیکشن ،پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ جاری ہے روزے اور گرمی کے باوجود کئی پولنگ سٹیشن پر رش دیکھنے میں آیا ہے، کرونا کی وجہ سے ایس او پیز کا خیال بھی رکھا جا رہا ہے ،پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں حلقے میں خواتین ووٹرز بھی کافی متحرک ہیں اور خواتین کا رش دیکھنے میں آیا ہے

کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan