کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

0
44

کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخاب سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو شکایات موصول ہوئی ہیں

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کے ماحول کو خراب نہ کرنے دیا جائے،

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ایم پی اے فردوس نقوی اور بلال غفار کو حلقے سے فوری نکلنے کا حکم دے دیا سید ندیم حیدر ڈی آر او این اے 249 نے کہا کہ پولنگ کے دوران رکن اسمبلی نہیں آسکتے ،فردوس نقوی کو فون پر فوری حلقے سے نکلنے کا حکم دیا ہے،

دوسری جانب پولیس افسران نے الیکشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے،اے ایس پی بلدیہ کیپٹن ر فیضان علی نے حکم دیا کہ میڈیا کو کوریج سے روکا جائے،پولیس نے میڈیا نمائندوں کو گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میں قائم پولنگ اسٹیشن میں کوریج سے روک دیا میڈیا کے افراد پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جاسکتے

این اے 249 ضمنی الیکشن ،پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ جاری ہے روزے اور گرمی کے باوجود کئی پولنگ سٹیشن پر رش دیکھنے میں آیا ہے، کرونا کی وجہ سے ایس او پیز کا خیال بھی رکھا جا رہا ہے ،پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں حلقے میں خواتین ووٹرز بھی کافی متحرک ہیں اور خواتین کا رش دیکھنے میں آیا ہے

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

Leave a reply