باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے

پاک فوج کی امدادی ٹیمز سول انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں،نشیبی علاقوں سے واٹر ڈرینج کا عمل جاری ہے،پاک فوج کے اہلکار کراچی کے مختلف علاقوں میں سے بارشی پانی نکال رہے ہیں

https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1297088988424044544

شہریوں کی جانب سے پاک فوج کی آمد پر پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے،شہریوں کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی مشکل آتی ہے پاک فوج ہی ہماری مدد کو آتی ہے

 

ڈسٹرکٹ سینٹرل کی گلیوں میں اب تک بارش کا پانی موجود ہے،گلیوں میں گندے پانی اور کچرے کے بھی ڈھیر لگ گئے ،دوسری جانب ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں گزشتہ شام سے معطل سوئی گیس کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی

شدید بارش کے بعد سرجانی ٹاون، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلبرگ، اورنگی ٹاون، یوسف گوٹھ،سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقے شدید متاثر ہوئے۔ مختلف علاقوں میں بارش ہوتے ہی کئی کئی فٹ تک پانی بھر گیا، سڑکوں پر شہری ٹریفک میں پھنس گئے، گاڑیاں بند ہوگئیں۔

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 نوجوان جان سے گئے۔ بارش کے بعد شہر میں کرنٹ لگنے سے 1 شخص جاں بحق ہوا۔ اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں 2 موٹر سائیکل سوار نالے میں جا گرے،

کراچی میں بارش ہوتے ہی جب سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، گلیاں تالاب اور محلے سوئمنگ پولز میں تبدیل ہوئے تو ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثرہوئی۔ سندھ رینجرز ایسی صورتحال میں فوری طورپر شہریوں کی مدد کے لیے پہنچی اور امدادی کاموں میں مصروف ہوگئی۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے ٹریفک کی روانی بحال کرانے میں ٹریفک پولیس کی بھرپور مدد کی۔

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

کراچی ڈوبنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ہوش آ گیا،اجلاس میں اہم حکم دے دیا

کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاون میں نالے بپھر گئے۔ بارش اور سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، شارع پاکستان اور راشد منہاس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک شہری پھنسے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 186 ملی میٹر، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں 106، گلشن حدید میں 77 اور پی اے ایف بیس مسرور پر 54 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Shares: