باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، اہم شخصیات کرونا کا شکار ہو رہی ہیں
کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاروق ستار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے
اس سے قبل ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر، پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ سمیت اہم شخصیات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے
پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 17 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2165 نئے مریض سامنے آئے ہیں
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 24 ہزار سے زائد ہوگئی کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار109 ہو گئی ہے
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں