کراچی والوں کا دہائیوں کا انتظار ختم ہوا، شہر قائد کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ افتتاح کیلئے تیار

0
136

کراچی والوں کا دہائیوں کا انتظار ختم ہوا، شہر قائد کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ افتتاح کیلئے تیار، گرین لائن منصوبے کی بسیں پاکستان کیلئے روانہ کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ گرین لائن منصوبے کی بسیں چین کی بندرگاہ تیانجن کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ دو بڑے بحری جہازوں کے ذریعے 80 بسیں پاکستان بھیجی جائیں گی۔

یہ بحری جہاز تیانجن بندرگاہ سے رواں ماہ اگست کے وسط تک روانہ ہو جائیں گے اور امید ہے کہ بسیں بہت جلد کراچی پورٹ پہنچ جائیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے مطابق گرین لائن منصوبے کا اکتوبر کے ماہ میں افتتاح کر دیا جائے گا۔ جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے739 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کے 98 ارب جبکہ سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے 509 ارب شامل ہوں گے۔ ۔رواں مالی سال میں گرین لائن بس کراچی کیلئے 2ارب 9 کروڑ، سرکلرریلوے کیلئے ایک ارب 36 کروڑ اور کے فور کراچی کیلئے15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہاں یاد رہے کہ گرین لائن منصوبہ 6 سال کے طویل عرصے میں مکمل ہو گا۔ وفاقی اور سندھ حکومت کے اختلافات کے باعث منصوبہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوا۔

Leave a reply