فلم شیرشاہ کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی آج جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں. گزشتہ رات ان دونوں‌ کا سنگیت رکھا گیا. اس میں جہاں بالی وڈ‌ کے دیگر سٹارز نے پرفارمنس دی وہیں شاہد کپور اور کرن ارجن نے ایک خاص قسم کی پرفارمنس دی. کرن اور شاہد کی ڈانس پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا. اس سنگیت میں وکی کوشل اور کترینہ کیف نے بھی شاندار قسم کی پرفارمنس دی . ان سب نے انگریزی اور ہندی گانوں پر پرفارم کیا. سنگیت میں رانجھا، من بھرایا، کبھی تمہیں، تیرا بن جاؤں گا، کہو نا، مہندی لگاکے رکھنا، ساجن جی، اور پٹیالہ پیگ جیسے گانے چلائے گئے۔ کیارا اور سدھارتھ کی شادی میں بالی وڈ‌کی اہم شخصیات بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہیں.

یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی پہلے تاریخ رواں ماہ کی 6 تاریخ رکھی گئی تھی لیکن بعض وجوہات کی بناء پر انکی شادی کی تاریخ 7 فروری رکھی گئی اور آج یہ دونوں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ایک ہوجائیں گے. کہا جا رہا ہے کہ کیارا کی فیملی نے سنگیت میں خوب رنگ جمایا اور سدھارتھ چونکہ پنجابی فیملی سے ہیں لہذا انہوں نے پنجابی گانوں‌پر ڈانس کیا.

Shares: