کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی جب سے ریلیز ہوئی ہے شائقین کی جانب سے بے پناہ توجہ حاصل کررہی ہے، فلم اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے شائقین کو سینما گھروں میں آنے کےلئے بار بار مجبور کررہی ہے. کہانی راکی، ایک پنجابی لڑکے، اور رانی، ایک بنگالی لڑکی کی کہانی جو اپنی محبت کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے خاندانوں کے ساتھ مثبت انداز میں نمٹتی ہے. یہ فلم آج کی نسل کے نوجوان محبت کرنے والوں کو تحریک دیتی ہے۔
”فلم بین سات سال کے طویل عرصے کے بعد KJo کی ہدایت کاری کے جادو کا تجربہ کرنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ ”یہ فلم پہلے ہی ہندوستانی باکس آفس پر 100 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور دنیا بھر میں اس نے 100 کروڑ روپے سے تجاوز کر لیا ہے۔ 200 کروڑ روپے کما لینے پر کرن جوہر ہیں بہت خوش انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس فلم کو اتنی پذیرائی دی ہے.انہوں نے کہا ہے کہ میں اس فلم سے جڑی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اور خصوصی طور پر کہانی لکھنے والے کو بہت بہت مبارک. امید ہے کہ ہم سب ملک کر آئندہ بھی اسی جذبے سے کام کریں گے.