بالی وڈ کے معروف فلم میکر کرن جوہر نے بہت سارے آرٹسٹوں کواپنی فلموں سے بریک دیا، عالیہ بھٹ ،سدھارتھ ملہوترا و دیگر کے نام قابل زکر ہیں جن کو کرن جوہر نے راتوں رات سٹار بنا دیا. کرن جوہر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری فلم سٹوڈنٹ آف داائیر بنائی وہ باکس آفس پر کامیاب رہی اس میں جن فنکاروںکو بھی متعارف کروایا انکو ایک زبردست قسم کا بریک ملا. لیکن مجھے اس فلم میں پیسے کا بہت نقصان ہوا ، اور مٰیں ایک کامیاب فلم بنا کر بھی اپنے پیسے کا نقصان کروا بیٹھا. انہوں نے آرٹسٹوں کے رویے پر بھی بات کی انہوں نے کہا کہ ان کو کوئی فلم آفر کریں تو وہ بیس کروڑ معاوضہ مانگتے ہیں جبکہ باکس آفس پرپانچ کروڑ کی اوپننگ کی یقین دہانی تک نہیںکروا پاتے. انہوں نے کہا کہ
خوش فہمی کا دنیا بھر میں علاج نہیںہے کچھ آرٹسٹ خوش فہمی کی دنیا میںرہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے ہندی سینما کے لئے بہت کام کیا لیکن میں دل سے سمجھتا ہوں کہ اس وقت تیلگو فلمیںزیادہ منافع بخش ہیں. یوں کرن جوہر نے دل کھول کر کلاس کی زیادہ معاوضہ مانگنے والے فنکاروں کی.