کاروائی کے دوران خاتون اورجعلی سب انسپکٹرسمیت 8 رکنی نوسرباز گروہ گرفتار

0
38

سی آئی اے چوہنگ نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ہے
کاروائی کے دوران خاتون اور جعلی سب انسپکٹر سمیت 8 رکنی نوسرباز و ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا گیا، ملزمان بنک سے رقم لے کر نکلنے والے سادہ لوح شہریوں کو نوسربازی کا نشانہ بناتے تھے،ملزمان سے 50 لاکھ روپے نقدی،لیپ ٹاپ، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش 25 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہیں،

قبل ازیں اے ایس پی رائیونڈ بلال سلہری کی زیر قیادت میں رائیونڈ سٹی انویسٹی گیشن نے کارروائی کی اور تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عقیل، رمضان اور غلام نبی شامل ہیں، ملزمان کو موبائل ٹریکنگ کی مدد گرفتار کیا گیا، ملزمان نے کچھ عرصہ قبل رائیونڈ میں پٹرول پمپ پر دوران واردات سکیورٹی گارڈ سے رائفل بھی چھینی تھی،ملزمان کے قبضہ سے 02 لاکھ روپے نقدی،15 موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،

علاوہ ازیں کوئنز روڈ سے فائر بریگیڈ کی گاڑی کے چوری ہونے کا معاملہ،اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف لاہور نے اہم کارروائی کی ہے، کوئنز روڈ سے چوری ہونے والا فائر بریگیڈ ٹرک برآمد کر کے شہزاد نامی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا ، اے وی ایل ایس پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فائر ٹرک کو ٹریس کیا ،ملزم سے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں

سندھ میں بارش اور سیلاب سے 15 لاکھ گھرمکمل تباہ ہو چکے، وزیراعلیٰ سندھ

 الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کر دیئے 

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

 سزا کیخلاف شرمیلا فاروقی نے اپیل ہی نہیں کی تھی تو ختم کیسے ہوسکتی؟

Leave a reply