کراچی سے خیبر تک عوام آٹے کو ترس گئی ،حکومتی ترجمان اور وزراء سب اوکے کی رپورٹیں دے رہے

باغی ٹی وی : آٹے کے بحران نے پورے ملک کے باسیوں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے کراچی سے خیبر تک آٹے کا بحران، ستر روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے اور قیمت سن کر چودہ طبق بھی روشن ہو گئے۔ آٹے بحران کے بعد نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔
عوام کو روٹی کے بھی لالے پڑ گئے، ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ حکومتی دعوے اور اقدامات بے سود، آٹا نایاب، چکی کا دیسی آٹا بھی 70 روپے فی کلو ہو گیا۔ لاہورآٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن قیمتوں میں اضافہ برقرار رکھنے پر بضد ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی ملک کہتے ہیں حکومت سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ گندم سستی کر دیں تو ہم بھی آٹا سستا کر دیں گے۔ غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت زیادہ ہے، بجلی کے بل بھی کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔

آٹا بحران کے بعد روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کے لیے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن بھی میدان میں ہے۔ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر افتاب گل کہتے ہیں آٹا اور میدہ مہنگا ہے، مزدور کی اجرت بھی زیادہ ہے۔حکومتی ترجمان اور وزراء بار بار اس بات کا دعوی کر رہے ہیںکہ ہم نے اس بحران کے ذمہ دران کو پکڑنا شروع کیا ہے .اور ویسے بھی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے .

ادھر وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

Shares: