الیکشن کمیشن کے باہر کارکنان آمنے سامنے؛ کے پی پولیس اہلکار کو فائرنگ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آفس کے باہر کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ کے پی کے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران مسلم لیگ کے کارکنان بھی الیکشن کمیشن آفس کے باہر پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگانے لگے اور صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔ موقع پر موجود پولیس نے حالات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
اس دوران پولیس نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کی بھی کوشش کی اور لاٹھی چارج بھی کیا۔ الیکشن کمیشن آفس کے باہر کشیدہ صورتحال کے دوران خیبر پختونخوا (کے پی) کے پولیس اہلکار نے فائرنگ کی جسے اسلام آباد پولیس نے موقع پر ہی حراست میں لے لیا اور پولیس موبائل میں بیٹھا کر لے گئے۔