مہنگائی کا بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں،کامران بنگش

مہنگائی کا بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں،کامران بنگش
خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا ہے کہ 17اضلاع میں پی ٹی آئی کے امیدوار تھے ،

صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ہمارے ناراض ارکان بھی امیدوار تھے،پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف نہیں گرا، مسائل ہرجگہ ہوتے ہیں،وزیراعظم کہہ چکے ہیں ٹکٹ کی غلط تقسیم نے شکست کا موقع پید ا کیا،ہم آگے کمزوریوں کا جائزہ لیں گے اور اصلاح کریں گے،پشاورمیں بلدیاتی انتخابات کی صورتحال عجیب رہی الیکشن سے 3 دن پہلے ایک امیدوار کے والد نے کہا 20 کروڑ روپے جیت کے لیے لگائے دھاندلی کے الزام نہیں لگا رہے ،ایک شخص اعتراف کررہاہے اس کا نوٹس لینا چاہیے،مہنگائی کا بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ، وزرا کا مہنگائی کوبلدیاتی انتخابات میں شکست وجہ قراردینا ان کی آرا ہیں،پی ٹی آئی سے وابستگی ہے ،ہار پر افسوس ہے ،ہم غلطیوں سے سیکھ کرآگے بڑھنے کی کوشش کریں گے

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزورہوئی توملک بھیڑیوں کےہاتھ لگ جائےگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پو اپنے ٹوئٹ میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اورکارکنان ذاتی اختلافات پس پشت ڈالیں عمران خان کی قیادت میں خود کومنظم کریں۔


انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزورہوئی توملک بھیڑیوں کےہاتھ لگ جائے گا جے یوآئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں ۔

بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کی شکست، وزیراعظم بھی بول پڑے

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں قرضوں کی ادائیگیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی 12.27 ارب ڈالر ہے آئندہ مالی سال 2023 میں غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی 12.5 ارب ڈالر ہوگی۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 5 سال دور حکومت میں مجموعی قرض ادائیگیاں 55 ارب ڈالر ہوں گی مسلم لیگ ن نے 5 سالہ حکومت میں 27 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی۔

امریکہ میں اومی کرون سے پہلی موت

دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اور قیمت چکائی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا ، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا، دوسرے مرحلے سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات نگرانی کروں گا،آئندہ تحریک انصاف مضبوط بن کرسامنے آئے گی-

اومی کرون ویریئنٹ کی علامات سامنے آگئیں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سیاسی قلعے خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی نے میدان مار لیا ہے، جے یو آئی کے امیدواروں نے تحریک انصاف حکمران جماعت کو شکست دے دی ہے، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو میئرز کے الیکشن میں شکست کا سامنا ہے اسی طرح چیئرمین تحصیل کونسلز کے انتخابات میں بھی جے یو آئی (ف) کے امیدواران آگے ہیں پشاور، مردان، بنوں اور کوہاٹ میں میئر کے لیے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہو سکا-

Comments are closed.