بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کی شکست، وزیراعظم بھی بول پڑے

0
90

بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کی شکست، وزیراعظم بھی بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اور قیمت چکائی،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا ، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا، دوسرے مرحلے سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات نگرانی کروں گا،آئندہ تحریک انصاف مضبوط بن کرسامنے آئے گی

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سیاسی قلعے خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی نے میدان مار لیا ہے، جے یو آئی کے امیدواروں نے تحریک انصاف حکمران جماعت کو شکست دے دی ہے، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو میئرز کے الیکشن میں شکست کا سامنا ہے اسی طرح چیئرمین تحصیل کونسلز کے انتخابات میں بھی جے یو آئی (ف) کے امیدواران آگے ہیں پشاور، مردان، بنوں اور کوہاٹ میں میئر کے لیے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہو سکا

پشاور میں سٹی میئر کا میدان جے یو آئی نے جیت لیا ہےغیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار زبیرعلی 62388 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں ،جے یو آئی کے کوہاٹ میں امیدوار شیر زمان 34 ہزار 434 ووٹ لے کر میئر منتخب ہو گئے ہیں جب کہ آزاد امیدوار سیف اللہ جان 25 ہزار 793 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ،مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت اللہ مایار 56 ہزار 458 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل جے یو آئی کے امانت شاہ حقانی 49 ہزار 938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ نوں میئر کے لیے جے یو آئی کے امیدوار عرفان اللہ درانی 59 ہزار 844 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں

اس وقت تک مجموعی طور پر 58 تحصیل کونسلز میں سے 46 تحصیل کونسلز کے نتائج سامنے آئے ہیں غیر سرکاری و غیر حمتی نتائج کے مطابق تحصیل کونسل کی 16 نشستوں پر جے یو آئی کے امیدواران کامیاب ہوئے ہیں،

پشاور چئیرمین کی نشست ، تحصیل پشتخرہ کے نتائج ،جے یو آئی کے محمد ہارون 11295 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، مسلم لیگ کے ظاہر خان 10158 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے ،پشاور تحصیل چیرمین ، شاہ عالم کے مکمل نتائج جمئیت علمائے اسلام کے کلیم اللہ 21678 ووٹ لیکر کامیاب اور پاکستان تحریک انصاف کے وقاص احمد 12502 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے ، پشاور تحصیل چئیرمین ، بڈھ بیر کے مکمل نتائج ،جے یو آئی کے طلا محمد 13454 ووٹ لیکرکامیاب جبکہ اے این پی کے غضنفرعلی 12652 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اور آزاد امیدوار نیاز محمد 12166ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ،پشاور چئیرمین کی نشست ، تحصیل حسن خیل نتائج ،پی ٹی آئی کے حفیظ 6518 ووٹ لیکر کامیاب ،جے یو آئی کے نذرباز 2332 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سٹی مئیر نتائج پر دوبارہ گنتی کے لئے رجوع کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان پشاور پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارے مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد جے یو آئی کے اُمیدوار کی برتری سے زیادہ ہے،پاکستان تحریک انصاف شفافیت پریقین رکھتی ہے تاہم ووٹ چوروں کا محاسبہ کریں گے، ویڈیو فوٹیج میں 20کروڑ سے زیادہ روپے لگانے والے اُمیدوار کا احتساب ہونا چاہئے،ویلج کونسل،نیبرہوڈ کونسل پر اُمیدواروں کو پیسے کی چمک دمک کرائی گئی، خواتین پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل سست روی کا شکار کروایا گیا،پولنگ عملہ کو بھی نوازشات کی آفرز ہوئیں جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

بلدیاتی الیکشن، پشاور سے 14 پریذائیڈنگ افسر لاپتہ

Leave a reply