کاروبار میں آسانی کی عالمی درجہ بندی، پاکستان بہتری کے ساتھ کس نمبر پر آ گیا؟ بڑی خبر

عالمی بینک کے کاروبار کے حوالے سے سالانہ رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے،

وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان درجہ بندی بہتر ہونے کے بعد 108 ویں نمبر پر آگیا ہے، عالمی بینک (ڈبلیو بی)کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2020ء کے مطابق پاکستان کاروبار میں آسانی کی درجہ بندی میں 28 درجے بہتری کے ساتھ 136 ویں نمبر سے 108 ویں نمبر پر آگیا ہے، پاکستان کاروباری اصلاحات کرنے والے 10 بڑے ممالک کی فہرست میں بھی شامل ہو گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی بینک کے کاروبار کے حوالے سے رپورٹ میں پاکستان نے اتنی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ڈوئنگ بزنس سکور 55.31 سے بڑھ کر 61 ہو گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان ضابطہ جاتی ماحول اور عالمی سطح پر رائج معیاری طریقہ کار کے درمیان خلیج کو کم کرنے میں مسلسل کام کر رہا ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 6 اشاریوں میں رینکنگ میں بہتری آئی ہے جن میں کاروبار، تعمیراتی پرمٹس، کاروبار کے لئے بجلی کے حصول، پراپرٹی کی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادایئگی اور سرحدوں کے آر پار تجارت شامل ہے،

مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

اسی طرح 7 اشاریوں میں پاکستان کے سکور میں اضافہ ہوا ہے جن میں کاروبار، تعمیراتی پرمٹس، کاروبار کے لئے بجلی کے حصول، پراپرٹی کی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی اور سرحدوں کے آر پار تجارت اوراقلیتی سرمایہ کاروں کا تحفظ شامل ہے۔ پاکستان کے علاوہ جن ممالک نے اس رینکنگ میں بہتری دکھائی ہے ان میں سعودی عرب، اردن ، ٹوگو، بحرین، تاجکستان، کویت، چین، بھارت اور نایجیریا شامل ہیں۔ عالمی بینک کی کاروبار کے حوالے سے 2020ء کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی ہے۔ گزشتہ سال اس رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 136 تھا رواں سال یہ 108 ویں نمبرپر آگیا ہے، کاروبار کے آغاز کے ضمن میں اصلاحات کے اشاریے میں پاکستان 72 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ سال پاکستان کی رینکنگ 130 پوزیشن پر تھیں۔ تعمیراتی پرمٹس کے حوالے سے اصلاحات کی رینکنگ میں پاکستان 112 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ سال پاکستان اس رینکنگ میں 166 ویں پوزیشن پر تھا،

Comments are closed.